نوٹ بندي کے اعلان کے بعد 30 دسمبر تک جن اکاؤنٹس میں بہت زیادہ پیسہ جمع
کرایا گیا ہے حکومت نے بینکوں اور ڈاک خانوں سے 15 جنوری تک ان کی رپورٹ
طلب کی ہے۔ساتھ ہی اگر کسی اکاؤنٹ کے ساتھ پین نمبر یا فارم 60 منسلک نہیں ہے تو 28
فروری تک اکاؤنٹ ہولڈر کو بینک میں پین نمبر یا فارم 60
جمع کرانے کا بھی
حکم دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ نے بینکوں اور ڈاک خانوں سے کہا ہے کہ جن بچت اکاؤنٹس میں 09
نومبر سے 30 دسمبر کے دوران کسی ایک دن 50 ہزار روپے سے زیادہ جمع کرائے
گئے ہیں یا پوری مدت کے دوران ڈھائی لاکھ روپے یا اس سے زیادہ جمع کرائے
گئے ہیں اس کی اطلاع 15 جنوری تک دی جائے۔